اٹلی کے سفیر اسٹیفانوپونٹی کارو نانگاپربت میں اٹلی کے لاپتہ کوہ پیما کو تلاش کرنے میں سرگرم

پیر 4 مارچ 2019 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2019ء) اٹلی کے سفیر اسٹیفانوپونٹی کارو نانگاپربت میں اٹلی کے لاپتہ کوہ پیما کو تلاش کرنے میں سرگرم ، پیر کو موسم بہتر ہونے کے بعد تلاش کا سلسلہ پھر سے شرو ع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر پونٹی کارو ، چار اطالوی رضاکاروں کے ساتھ لاپتہ اطالوی کوہ پیما ء ڈینلی نردی اور برٹن نام بالارڈ کو تلاش کررہے ہیں ، سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغا م میں اطالوی سفیر نے پاکستان آرمی کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ بھی اد ا کیا ہے۔

ڈینلی نردی اور برتن ٹام بالادر نے 22فروری کو پہاڑ پر چڑھنے کا آغاز کیا تھا ، تاہم 24فروری کو اطالوی جوڑے کی جانب سے نانگا پربت پر 6ہزار تین سو میٹر پر آخر ی مرتبہ رابطہ ہوا تھا ، اس سے قبل اسکی والدہ 1995میں دنیا کے کے دوسرے بڑے پہاڑ کے ٹو کو سر کرتے ہوئے ہلاک ہوگئی تھی، جبکہ 42سالہ ڈینلی نردی نے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ نانگا پربت سرکرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔ واضع رہے کہ نانگا پربت قاتل پہاڑ پر طورپر جانا جاتا ہے۔ شمیم محمود