رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن کا قیام

کراچی کی 90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی ر جسٹرڈ ایسو سی ایشنز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئیں ہیں، ناظم آ باد میں آل ناظم آباد رئیل اینڈ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے مشترکہ پر یس کانفرنس

پیر 4 مارچ 2019 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) کراچی کی 90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی ر جسٹرڈ ایسو سی ایشنز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئیں ہیں،کراچی کی ان 90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی ر جسٹرڈ ایسو سی ایشنز نے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے " آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن"(akra) کے قیام کی بنیاد ڈ الی ہے،ان شااللہ بہت جلد اس آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن(akra) کو رجسٹرڈ کر ایا جائے گا اور اس کے منشور کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا،کراچی کی ان 90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی ر جسٹرڈ ایسو سی ایشنز باہمی اتفاق سے ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے ر ہے ہیں جو کہ فوری مسائل کے حل اور آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن کے منشور اور دیگر معاملات کے لیے فوری طور پر کام شروع کردے گی۔

اس بات کا اعلان آل ناظم آباد رئیل اینڈ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد سیف الدین،نارتھ ناظم آباد رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن ( ناریا) کے چیئرمین عرفان عالم،ایم ڈی اے رئیلٹرزایسوسی ایشن (مدارا) کے صدر کاشف شاہ،بحریہ ٹائون ڈیلزایسوسی ایشن کے چیئر مین راحیل ہارون،ڈی ایچ اے سٹی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عقیل، GG.33رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایم رحمن، تیسر ٹائون رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ فیصل،فاونڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید آصف علی ،گلشن معمار پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم قریشی اور دیگر نے گزشتہ روز ناظم آ باد میں آل ناظم آباد رئیل اینڈ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ایک مشترکہ پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شکیل احمد ایڈووکیٹ ، شکیل گلزار، شکیل میمن، شر جیل میمن، محمد ارشد حسین، عارف پٹیل،عبداللہ شیخ،خالد، عارف حسین، عمر ، سمیر، سید آ فتاب احمد، ر شید ، مطاہر حسین، شاہد عمرانی ،عامر عزیز، طارق سید اور دیگر بھی موجود تھے۔ر ہنمائوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز کے بوجھ تلے دبے ہوئے غر یب و متوسط طبقے کے عوام اور شعبہ ر ئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک لوگوں کے دفاع اور حقوق کے حصول کے لیے آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس حوالے سے کراچی کی 90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی ر جسٹرڈ ایسو سی ایشنز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئیں ہیں۔

ر ہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ اب ر ئیل اسٹیٹ سے منسلک تمام افراد متحد ہو چکے ہیں اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو ر ہی ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے آ ج شہر قائد کی 90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی ر جسٹرڈ ایسو سی ایشنز یہاں جمع ہیں،ہم آج آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن کے قیام کا اعلان کر ر ہے ہیں اوران شااللہ آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن جلد ازجلد اپنا کام شروع کر د ے گی۔

ر ہنمائوں نے بتایا کہ آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن کی بنیاد ڈ النے کی اصل وجہ ہمارے مسائل کے حل نہ ہونا ہیں اور اس صورت حال میں شہر کی90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی ر جسٹرڈ ایسو سی ایشنز نے فیصلہ کیا کہ اتحاد میں بر کت ہے لہٰذا ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے اور غور و خوص کے بعد شہر کی 90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی ر جسٹرڈ ایسو سی ایشنز اس بات پر متفق ہوئیں کہ اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے تمام لوگوں کو اتحاد کا مظاہرہ کر نا چاہیے ، جس کے بعد ہم سب نے مل کر آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن کے قیام کا فیصلہ کیا اور آج اللہ کے فضل و کرم سے اس اتحاد کا عملی مظاہرہ آپ تمام صحافیوں کے سامنے ہے ۔

ر ہنمائوں نے مزید بتایا کہ آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن کو جلد رجسٹرڈ کرایا جائے گا جب کہ اس کے منشور کا اعلان بھی جلد کر یں گے ، کراچی کی 90 فیصد ر ئیل اسٹیٹ کی رجسٹرڈ ایسو سی ایشنز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آل کراچی رئیلٹرز ایسو سی ایشن کے کام سے متعلق ابتدائی مر حلے میں ایک ایڈ ہاک کمیٹی تشکیل دے ر ہے ہیں جو منشور، مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر فوری طور پر کام کا آغاز کردے گی۔