پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے موقع پر حکومت کی جانب سے سیکورٹی اور دیگر حوالوں سے غیرمعمولی اور فول پروف انتظامات کئے جائینگے، صوبائی وزیر سید ناصر حسین

پیر 4 مارچ 2019 23:23

پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے موقع پر حکومت کی جانب سے سیکورٹی اور دیگر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) پی ایس ایل پاکستان سپرلیگ کرکٹ میچز کے انعقاد کے موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی سکیورٹی اور دیگر حوالوں سے غیرمعمولی اور فول پروف انتظامات اقدامات کیے جائیں گے اور اس ایونٹ کو یادگار بنانے کے سلسلے میں صوبہ سندھ کے عوام و کرکٹ کے شائقین حکومت کے ساتھ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر وقت اینڈ سروسز جنگلات وجنگلی حیات جیل خانہ جات اور مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگی حالات اور کراچی میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل کے تمام میچز کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا جو کہ اہل سندھ و حکومت کے لئے باعث فخر ہے اور کاندھوں پر میزبانی کی بھاری ذمہ داری بھی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلے میں حکومتی اداروں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے اپنے اپنے انتظامات و اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایونٹ کے موقع پر شاہراہوں اور چوراہوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کی رہائش رہا ئشی مقام سے اسٹیڈیم کی روٹ پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلے میں بھی خصوصی بیان اور منصوبہ بندی کی جائے گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پی ایس ایل ایونٹ کی کامیابی کے سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی تمام اداروں کو خصوصی ہدایت ہیں کہ ایونٹ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن مربوط کا مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی نہ برتی جائے۔

پہلے ہم ایک میچ کے لئے نجم سیٹھی سے درخواست کرتے ہیں مگر اس حکومت کی مثبت پالیسیوں اور صوبے میں امن و امان کی بہترین صورت حال کے پیش نظر عالمی و قومی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے مگر اس اعتماد اور بھروسے میں مزید اضافے کے لئے ضروری ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد بھرپو تاریکی سے کامیابی کے ساتھ اور فل پروف کیا جائے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس ایل ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر متعلقہ ادارہ پرجوش ہے اور توقع سے بڑھ چڑھ کر اپنے اپنے حصے کا کرداراداکررہا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بھی بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔