فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 مارچ 2019 00:58

فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مارچ 2019ء) کراچی کنگز کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی والد ہ انتقال کرگئی ہیں ۔ 26سالہ محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والد ہ کے سخت بیمار ہونے کی خبر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ” میری والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اور وہ آئی سی یو میں ہے،ہمیں آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے“۔محمد عامر نے کراچی کنگز کے ابوظہبی میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا اور فوری طور وطن واپس آگئے تھے تاہم اب سے کچھ دیر قبل محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والد ہ انتقال کی خبر دی ہے ۔

محمد عامرنے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے7میچز میں22کی اوسط سے9وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے محمد عامر سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائےگی۔