کراچی والو پاکستان کرکٹ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم بھر دو، سرفراز احمد

پاکستانی دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہترین ملک ہے، انٹرویو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس مارچ کو کراچی کنگز کا مقابلہ سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوگا، رپورٹ

منگل 5 مارچ 2019 13:19

کراچی والو پاکستان کرکٹ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم بھر دو، سرفراز احمد
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شہرقائد کے باسیوں سے اسٹیڈیم بھرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہاکہ’پی ایس ایل‘ کے میچ کراچی میں منعقد ہونا اچھی خبر ہے لہٰذا وہ کراچی کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت میں آگے آئیں اور نیشنل اسٹیڈیم کو اپنی آمد سے بھر دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہترین ملک ہے اور یہاں بین الاقوامی مقابلے منعقد ہونے چاہئیں۔سرفراز احمد کے مطابق کراچی میں میچ ہوں تو گھر والوں کا بڑا دباؤ ہوتا ہے کہ انھیں میچ دیکھنا ہے اور کسی حد تک ایسا غلط بھی نہیں، ہمارے گھر والے ہمارا میچ نہیں دیکھیں گے تو کس کا میچ دیکھیں گی انہوں نے کہا کہ گھر والوں کی وجہ سے 2 ہزار والے 15 ٹکٹ خریدے ہیں۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کے مطابق گزشتہ سال ویسٹ انڈیز نے تین ٹی 20کراچی میں کھیلے تو انہوں نے ٹیم مینجر طلعت علی ملک سے خاص درخواست کی کہ مجھے زیادہ ٹکٹ دیں کیوں کہ خاندان میں ہر کوئی میچ دیکھنا چاہتا ہے۔اس سوال پر کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کراچی ہوم گراؤنڈ ہے اور وہ کراچی کے خلاف میدان میں اتریں گے، تو وکٹ کیپر نے مسکراتے جواب دیا کہ سب ٹیمیں پاکستان کی ہیں جہاں تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بات ہے ہماری ٹیم میں کراچی کے کئی لڑکے کھیل رہے ہیں لہٰذا ہمیں امید ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں لوگ ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس مارچ کو کراچی کنگز کا مقابلہ سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے۔