فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ 27اپریل سے 7مئی تک بھاماس میں کھیلا جائے گا

منگل 5 مارچ 2019 14:31

فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ 27اپریل سے 7مئی تک بھاماس میں کھیلا جائے گا
ناسائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ 27اپریل سے 7مئی تک بھاماس میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں بھاماس، سوئٹزرلینڈ، ایکواڈور، سینیگال، گروپ بی میں نائجیریا، اٹلی، ایران اور میکسیکو، گروپ سی میں متحدہ عرب امارات، پیراگوائے، پرتگال اور پانامہ جبکہ گروپ ڈی میں برازیل، تاہیٹی، جاپان اور پولینڈ شامل ہیں، پرتگال کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی جبکہ برازیل کو سب سے زیادہ چار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔