فاسٹ بالر محمد عامر کی والدہ علالت کے بعد انتقال کرگئیں

منگل 5 مارچ 2019 14:48

فاسٹ بالر محمد عامر کی والدہ علالت کے بعد انتقال کرگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کی والدہ علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔فاسٹ بالر محمد عامر کی والدہ نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھیں جہاں ان کا پیر اور منگل کی درمیانی شب انتقال ہوا ۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پر یہ خبر دی گئی کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔خیال رہے کہ محمد عامر اپنی والدہ کی علالت کے باعث اپنی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے اہم میچ میں شرکت بھی نہیں کر سکے تھے۔