مودی کے ذہن پر پاکستان سوار،بھارتی شہر کوچی کوکراچی کہہ گئے

آج کل میرے دماغ پرپاکستان سوار ہے اسی لیے زبان سے کوچی کی جگہ کراچی نکل گیا،تقریب سے خطاب

منگل 5 مارچ 2019 15:20

مودی کے ذہن پر پاکستان سوار،بھارتی شہر کوچی کوکراچی کہہ گئے
کوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب کے دوران زبان پھسل گئی بھارتی شہر کوچی کو کراچی کہہ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر جمناگر کیایک اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارتی ایوشمن اسکیم کے تحت اب جمنا گر کے رہائشی ’ایوشمن اسکیم‘ کارڈ دکھا کر مفت علاج معالجے کے لیے ملک کے کسی بھی شہر جا سکتے ہیں پھر چاہے وہ کوکلتہ ہو یا پھر کراچی۔

مفت علاج کرانا ہے تو کراچی چلے جائیں۔نریندر مودی نے بات سنبھالتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب کوچی تھا کراچی نہیں۔مود ی سرکار نے اپنے جملے کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل اٴْن کے دماغ میں پڑوسی ملک یعنی پاکستان سوار ہے اسی لیے ان کی زبان سے چی کی جگہ کراچی نکل گیا۔