ہندواقلیت کے خلاف فیاض الحسن چوہان کا بیان قابل مذمت ہے ،تاجر الائنس

منگل 5 مارچ 2019 16:18

ہندواقلیت کے خلاف فیاض الحسن چوہان کا بیان قابل مذمت ہے ،تاجر الائنس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ہندوبرادری کے لیے توہین آمیز بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے ، ہندئوں کے لیے حقارت آمیز الفاظ استعمال کرنے سے پہلے ان کو سوچنا چاہیے تھا کہ ان کے بیان سے انڈیا میں موجود مسلمانوں کے لیے کس قدر مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں،ہمیں یقین کے کہ جب بھی ضرورت پڑی پاکستان میں بسنے والی تمام اقلتیں اپنے خون کے آخری قطرے تک ہمارے شانہ بشانہ لڑیں گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے کریم آبا د آفس میں تاجر برادری کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کی آزادی میسر ہے ،اور پاکستان میں ایک بڑے حصے پر اقلیتی برادری کا رہن سہن بھی موجود ہے ، انہوںنے کہاکہ ہماری عداوت انتہا پسند ہندئوں سے تو ہوسکتی ہے مگر امن پسند ہندوں سے نہیں پاکستان میں لاکھوں ہندوبرادری کے لوگ موجود ہیں جو قیام پاکستان سے ہی اس ملک میں موجود ہیں جن کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں اتنا ہی کردار ہے جتنا کہ کسی عام پاکستانی شہری کاہے ،پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ کی بات ہے کہ وزراکی جانب سے اس قسم کی گفتگو سے نہ صرف اقلیتوں کی دل آزاری ہوئی ہے بلکہ اس عمل سے انڈیا میں موجود کروڑوں مسلمانوں کی زندگیاں بھی مشکل میں پڑسکتی ہیں ،لہذا فیاض الحسن چوہان کو چاہیے کہ وہ پہلے تولے اور پھر بولیں اور جو انہوں نے ہندوبرادری کے لیے الفاظ اداکیے ہیں اس کی وہ ان سے معافی بھی مانگیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک سے ابھی جنگ کے حالات ٹلے نہیں ہیں پوری قوم کو اس وقت متحد اورمتفق ہوکر وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی فوج کا ساتھ دینا ہوگا اور ملکی دفاع میں ہم نے دیکھاہے کہ جس انداز میں ان دنوں ملک میں موجود اقلیتی برادریوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے اس میں ہم ان کے دل کی گہرایوں سے شکر گزار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :