ْریلوے پولیس نے 6سو کلو گرام گٹکا سپاری ،1سو ڈبی مضرصحت تمباکو سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 5 مارچ 2019 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) ریلوے پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں6سو کلو گرام گٹکا سپاری اور1سو ڈبی مضرصحت تمباکو سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ریلوے پولیس افنان امین نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن بادامی باغ سی5سو کلوگرام گٹکا سپاری پکڑی گی جبکہ پارسل آ فس ریلوے سٹیشن لاہور سے 1سو10کلو گرام گٹکا سپاری اور1سو ڈبی مضر صحت تمباکو پکڑا گیا۔مضر صحت تمباکو و گٹکا سپاری کو ٹرین کراچی بھجوانے کے لئے بک کروایا جا رہا تھا۔اے ایس آئی ریلوے پولیس اشرف علی نے چھاپہ مارکر شہباز احمد، بشیر احمد اور محمد یونس کو مضر صحت اشیا سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔