پیپلزپارٹی کے وزراء نے سندھ اسمبلی کو مذاق بنا رکھا ہے،عوا می شکایات سننے کو تیار نہیں ہیں، حلیم عادل شیخ
منگل 5 مارچ 2019 17:19
(جاری ہے)
ہم پاکستانی قوم لاالہ الا اللہ کے نعرے پر لڑنے کا تیار ہیں ہمارے ملک کی منارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے۔
منارٹی بھی محب وطن پاکستانی ہے جو ملک کے خاطر لڑنے کو تیار ہیں۔ یہ نیا پاکستان ہے ایک عظیم لیڈر قوم کے حکمران ہیں۔جس کی ہوتے ہوئے ملک اور قوم کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے سندھ میں سیویلین ڈکٹیٹرشپ لگائی ہوئی ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزیروں نے سندھ اسمبلی کو مذاق بنا رکھا ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔سندھ اسمبلی میں ہونے والے عوامی مسائل کی بات چیت پر عمل نہیں کیا جاتا ہے، ان کو صرف کرپشن کرنی آتی ہے سندھ میں پیپلزپارٹی والے خوفزدہ ہیں پی ای سی اپوزیشن کو دینے کو تیار نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹٰی والے بی بی کے نام لیکر سیاست کرتے ہیں لیکن بی کی سائن کردہ سی او ڈی کو بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ سندھ میں عوام کے حقوق کو لوٹا گیا ہے نوسالوں میں 997 ارب کی باقاعدگیاں آڈیٹر جنرل نے نکالی ہیں اس کے علاوہ کھربوں کی کرپشن میں سندھ کے وزراء ملوث ہیں۔ پ پ والے خوفزدہ ہیں پی ای سی چیئرمینشپ اپوزیشن کو دینے کو تیار نہیں ہیں کیوں کہ ان کو معلوم ہے کہ ان کی کرپشن پوری طرح بے نقاب ہوجائے گی۔ سندھ کی عوام گٹروں کا پانی پلایا جارہا ہے، سندھ میں تعلیم، صحت سمیت کوئی بی بنیادی سہولیات عوام کو میسر نہیں ہے۔سندھ حکونت عوام کو رلیف دینے میں حکومت ناکام گئی ہے۔ ہم کو مینڈیٹ ملا ہے جب نیا پاکستان بنا ہے تو نئی سندھ بھی بنے گی۔ ہم پوچھے گے کام کیوں نہیں کرتے عوام کو سہولیات کے لئے نہیں کام کرتے یہ ہمارا حق ہے اگر عوامی مسائل کے حل کرنے میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی تو اجلاس چلنے نہیں دیں گے، سخت احتجاج کیا جائے گا۔اس موقعہ پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، دیوان سچل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
چین کا پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کو ہائی پروفائل قرار دیدیا
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.