آغا اسٹیل نے پہلے کمپنی آپریٹڈ ریٹیل آئوٹ لیٹ کا آغاز کردیا

منگل 5 مارچ 2019 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ نے حیدرآبادکے کمرشل حب سپر ہائی وے پراپنے پہلے کمپنی آپریٹڈ پوائنٹ آف سیل کا آغاز کردیا ہے۔ آغا اسٹیل انڈسٹریز کا یہ آئوٹ لیٹ حیدر آباد اور سندھ کے اسٹیل ڈیلرزاور ٹریڈرز کو خدمات فراہم کرے گا۔ آئوٹ لیٹ حیدرآباد اور مضافات کے کلائنٹس کو آغا اسٹیل کی معیاری پراڈکٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس سے پہلے اس اس علاقے کو کراچی میں قائم سینٹرل ویئر ہائوس سے سپلائی کی جاتی تھی۔ اس موقع پر آغا اسٹیل انڈسٹریز کے نیشنل سیلز منیجرمحسن خان نے تعمیراتی شعبے میں ممکنہ ترقی کو سپورٹ کرنے کیلئے پوائنٹ آف سیل کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے کلائنٹس میں کارپوریٹ اور ریٹیل سیکٹر دونوں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہم پاکستان میں اسٹیل بار کے آئوٹ لیٹ ماڈل کو دوبارہ متعارف کرارہے ہیں۔

ہم اپنے صارفین کو بہترین معیار کی پراڈکٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صارف تک سپلائی چین کو منظم بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ آغا اسٹیل مکمل آٹو میٹک اورسالانہ 2لاکھ 40ہزار میٹرک ٹن کی پیداوار ی گنجائش کے ساتھ ملک کی ایک بڑی ری رولنگ مینو فیکچرنگ کمپنی ہے۔ آغااسٹیل پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اسٹیل مینوفیکچررکمپنی ہے جو اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے پر مسلسل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

آغا اسٹیل انڈسٹریز17اسٹرینڈ (Strand)کے ساتھ پاکستان کی پہلی مکمل آٹو میٹک ری رولنگ مل ہے جوکہ زیادہ سے زیادہ 18 m/s کی رفتار کے ساتھ 8mm سے لے کر 40mm تک ری بارمصنوعات بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس طرح کمپنی ملک کو اسٹیل بنانے کے ایک نئے دور میں لے کر جارہی ہے۔ آئوٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں مقامی تاجروں اور ڈسٹری بیوٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔