Live Updates

نوجوت سدھو نے انڈین فوج کی بہادری کا پردہ چاک کردیا

بھارتی فوج خوفزدہ ہے،الیکشن کیلئے فوج کے کندھوں پر رکھ کرتیر نہ چلائے جائیں،بھارت نے بدلہ دہشتگردوں سے لینا تھا یا پھر درختوں سے؟ بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا ٹویٹر پر بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 مارچ 2019 19:02

نوجوت سدھو نے انڈین فوج کی بہادری کا پردہ چاک کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مارچ2019ء) معروف بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاک بھارت کشیدہ حالات میں انڈین فوج کی بہادری کا پردہ چاک کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج خوفزدہ ہے،الیکشن کیلئے فوج کے کندھوں پر رکھ کرتیر نہ چلائے جائیں،ببھارت نے بدلہ دہشتگردوں سے لینا تھا یا پھر درختوں سے ؟ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ خداکے واسطے حکومتی وزیرالیکشن کیلئے فوج کے کندھوں پر رکھ کرتیر نہ چلائیں۔

بھارتی فوج خوفزدہ ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ بھارت نے بدلہ دہشتگردوں سے لینا تھا یا پھر درختوں سے؟ اس سے قبل نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق عمران خان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھق کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے، عمران خان کے خیر سگالی اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق عمران خان کے بیان کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خیر سگالی اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے۔جب کہ دوسری طرف ٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے ساتھ امن کے ذریعے سے بات چیت آگے بڑھانے اور پلوامہ حملے میں پاکستان کو ذمہ دار قرار نہ دینے پر شدید تنیقد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ روز قبل بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں بھی سدھو کے خلاف محاذ کھول دیا گیا۔

کلی لیڈر کے بگرام سنگھ نے بجٹ سیشن شروع ہونے سے پہلے اسمبلی سے باہر نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر جلا دی جس میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے گلے مل رہے تھے۔جب کہ سدھو پوری اسمبلی میں اپنے دفاع میں اکیلے ان کے نعروں کا جواب دیتے رہے یہاں تک کہ کانگرس جماعت کے کسی بھی رہنما نے سدھو کا ساتھ نہ دیا۔ دس منٹ بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں یہ ہنگامہ جاری رہا۔نوجوت سنگھ سدھو کچھ دیر تک تو نعرے بازی سنتے رہے لیکن پھر کھڑے ہو کر جارحانہ انداز میں جواب دیا۔اور آج ایک بار پھر بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان اور بھارت کومذاکرات کے ذریعے سے مسائل کا حل تلاش کرنے کا کہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات