کوئٹہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

منگل 5 مارچ 2019 21:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) کوئٹہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے زیر زمین 16 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ شہر سے 42 کلو دور مشرق کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئیگھروں،دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔

متعلقہ عنوان :