کراچی ، آج ایک بار پھر مودی نے بہری آبدوز کے ذریعے حملہ کا پلان بنایا،عادل شیخ

آج ایک بار پھر مودی کو منہ کی کھانی پڑی ہے ایک بار پھر بھارت کی بحری آبدوز کو چھوڑ کو پاکستان نے امن کا پیغام دیا ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں افواج پاکستان کو جنہوں جرئت کا مظاہرہ کیا ہے،پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری سندھ

منگل 5 مارچ 2019 21:26

کراچی ، آج ایک بار پھر مودی نے بہری آبدوز کے ذریعے حملہ کا پلان بنایا،عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2019ء) پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت ہوئے کہا آج ایک بار پھر مودی نے بہری آبدوز کے ذریعے حملہ کا پلان بنایا آج ایک بار پھر مودی کو منہ کی کھانی پڑی ہے ایک بار پھر بھارت کی بحری آبدوز کو چھوڑ کو پاکستان نے امن کا پیغام دیا ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں افواج پاکستان کو جنہوں جرئت کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے مودی سب سے بڑا شیطان ہے شیطان ملک اسرائیل کے کہنے پر حملہ کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان کی افواج نے منہ توڑ جواب دیکر ان کو شکست دی ہے۔ پاکستان نی عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑء ہے۔ مودی شیطان ملک کے ساتھ ملکر کراچی بہاول پور حملہ کرنا چاہتا تھا بھارت نے ہمارے درخت گرائے ہم نے دو جہاز گرائے۔

(جاری ہے)

ہم پاکستانی قوم لاالہ الا اللہ کے نعرے پر لڑنے کا تیار ہیں ہمارے ملک کی منارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے۔

منارٹی بھی محب وطن پاکستانی ہے جو ملک کے خاطر لڑنے کو تیار ہیں۔ یہ نیا پاکستان ہے ایک عظیم لیڈر قوم کے حکمران ہیں۔جس کی ہوتے ہوئے ملک اور قوم کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے سندھ میں سیویلین ڈکٹیٹرشپ لگائی ہوئی ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزیروں نے سندھ اسمبلی کو مذاق بنا رکھا ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی میں ہونے والے عوامی مسائل کی بات چیت پر عمل نہیں کیا جاتا ہے، ان کو صرف کرپشن کرنی آتی ہے سندھ میں پیپلزپارٹی والے خوفزدہ ہیں پی ای سی اپوزیشن کو دینے کو تیار نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹٰی والے بی بی کے نام لیکر سیاست کرتے ہیں لیکن بی کی سائن کردہ سی او ڈی کو بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ سندھ میں عوام کے حقوق کو لوٹا گیا ہے نوسالوں میں 997 ارب کی باقاعدگیاں آڈیٹر جنرل نے نکالی ہیں اس کے علاوہ کھربوں کی کرپشن میں سندھ کے وزراء ملوث ہیں۔

پ پ والے خوفزدہ ہیں پی ای سی چیئرمینشپ اپوزیشن کو دینے کو تیار نہیں ہیں کیوں کہ ان کو معلوم ہے کہ ان کی کرپشن پوری طرح بے نقاب ہوجائے گی۔ سندھ کی عوام گٹروں کا پانی پلایا جارہا ہے، سندھ میں تعلیم، صحت سمیت کوئی بی بنیادی سہولیات عوام کو میسر نہیں ہے۔سندھ حکونت عوام کو رلیف دینے میں حکومت ناکام گئی ہے۔ ہم کو مینڈیٹ ملا ہے جب نیا پاکستان بنا ہے تو نئی سندھ بھی بنے گی۔ ہم پوچھے گے کام کیوں نہیں کرتے عوام کو سہولیات کے لئے نہیں کام کرتے یہ ہمارا حق ہے اگر عوامی مسائل کے حل کرنے میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی تو اجلاس چلنے نہیں دیں گے، سخت احتجاج کیا جائے گا۔اس موقعہ پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، دیوان سچل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔