ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں نظر انداز::
ثانیہ مرزا ،شعیب ملک کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچ گئیں، ٹینس سٹار نے پاکستانی کرکٹرز اور ان کی فیملیز کو پرتکلف عشائیہ دیا
منگل 5 مارچ 2019 22:16
(جاری ہے)
پاکستان اور مسلمان دشمنی میں اندھی ہونے والی بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے فروری 2019 کے تیسرے ہفتے میں مطالبہ کیا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ کے منصب سے فارغ کیا جائے۔
جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے مطابق ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں یعنی ان کا سب سے بڑا قصور یہی ہے کہ وہ شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔بی جے پی کے رکن اسمبلی نے خود کو ہی قانون قراردیتے ہوئے یہ فیصلہ بھی سنا دیا تھا کہ ثانیہ مرزا جو پاکستانی سے شادی کرنیکی وجہ سے بھارتی شہری بھی نہیں ہیں اور پاکستانی بہو ہیں کو برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ کے منصب سے ہٹا دیا جائے۔گزشتہ دنوں بھارت کے انتہا پسند ہندوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہاں تک کہا کہ وہ شعیب ملک کو بھارت نہیں آنے دیں گے۔سٹار آل رانڈر شعیب ملک نے چند دن قبل ہمارا پاکستان زندہ باد کا ٹوئٹ کیا تھا جبکہ ثانیہ مرزا نے ونگ کمانڈر ابھی نند کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کشیدہ صورتحال کے باوجود ثانیہ مرزا پی ایس ایل میں شریک اپنے خاوند کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچیں تو انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹرز اوران کی فیملیز کو ڈنر پہ بلایا۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے دیے گئے پرتکلف عشائیہ میں وسیم اکرم ، معین خان ، وقار یونس ، مصباح الحق اور دیگرنے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.