پاکستان شہری سے آن لائن شادی کرکے آنیوالی بھارتی خاتون نے تین روز بعد خودکشی کرلی

دونوں کی شادی نومبر 2018ء میں ہوئی، وسیمہ بی بی نے عبدالوہاب کی دوسری شادی کا علم ہونے پر زندگی کا خاتمہ کیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 مارچ 2019 20:03

پاکستان شہری سے آن لائن شادی کرکے آنیوالی بھارتی خاتون نے تین روز بعد ..
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 مارچ 2019ء ) بھارت سے آن لائن شادی کرکے شرقپور آنے والی وسیمہ بی بی نے تین روز خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شرقپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پاکستان شہری سے آن لائن شادی کرکے آنیوالی بھارتی خاتون نے تین روز بعد ہی خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ عدالوہاب ولد محمد الیاس روزگار کے سلسلہ میں 2012سے 2015تک سعودی عرب کے شہر ریاض میں مقیم تھا جہاں اسکی بھارت کے شہر حیدر آباد کی رہائشی خاتون وسیمہ بی بی سے دوستی ہوئی ۔

(جاری ہے)

عبدالوہاب 2015ء میں پاکستان واپس آگیا اور وسیمہ بی بی بھی بھارت چلی گئی اور نومبر 2018ء میں دونوں نے آن لائن شادی کر لی ۔ 22فروری 2019ء کو وسیمہ بی بی بھارت سے لاہور آئی جسے عبدالوہاب لاہور سے بھٹی ٹائون شرقپور لے آیا ۔ عبدالوہاب شاہدرہ سے لاہور گیا ہوا تھا کہ وسیمہ بی بی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ۔ وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ عبدالوہاب کی ستمبر 2018ء میں پہلی شادی زینب نامی لڑکی کے ساتھ جیا موسیٰ شاہدرہ میں ہوئی تھی جبکہ وسیمہ بی بی کو پہلی شادی کے بارے علم نہیں تھا ۔ مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لے لی اور عبدالوہاب کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔