ْپاکستان میں ایک وزیر کو ہندوں کے خلاف بات کرنے پر کابینہ سے نکال دیاگیا ،عمر عبداللہ

بدھ 6 مارچ 2019 00:01

ْپاکستان میں ایک وزیر کو ہندوں کے خلاف بات کرنے پر کابینہ سے نکال دیاگیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک وزیر کو ہندوں کے خلاف بات کرنے پر کابینہ سے نکال دیاگیا جبکہ بھارت میں ایک گورنر نے کشمیری مسلمانوں کے بائیکاٹ کی کال دی مگر اس کی سرزنش تک نہیں کی گئی منگل کے روز اپنے ایک بیان میں عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارت میں ہرچیز کا موازنہ پاکستان سے کیا جاتا ہے پاکستان میں ایک وزیر نے ہندوؤں کے خلاف بات کی تو اسے کابینہ سے ہی نکال دیا گیا جبکہ بھارت میں ایک گورنر نے تمام کشمیری مسلمانوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کال دی مگر اس کی سرزنش تک بھی نہیں کی گئی اس کا موازنہ بھی پاکستان سے کرنا چاہئے ۔