ٹرمپ کے خلاف 2020ء کے انتخابات میں صدارتی امیدوار نہیں بنوں گی، ہیلری کلنٹن کا اعلان

بدھ 6 مارچ 2019 12:23

ٹرمپ کے خلاف 2020ء کے انتخابات میں صدارتی امیدوار نہیں بنوں گی، ہیلری ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور 2016ء کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شکست کا سامنا کرنے والی ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں 2020ء میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

(جاری ہے)

ایک امریکی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں کلنٹن نے کہا کہ وہ انتخابات تو نہیں لڑیں گی مگر وہ جس چیز پر یقین رکھتی ہیں، اس بارے میں کام بھی جاری رکھیں گی اور اپنی آواز بھی بلند کرتی رہیں گے۔ ہیلری کلنٹن سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کی اہلیہ ہیں۔