Live Updates

فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ کیوں لیا گیا ؟

معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اہم وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 مارچ 2019 13:48

فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ کیوں لیا گیا ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 مارچ 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے فیاض الحسن چوہان سےاستعفیٰ لیے جانے کی اہم وجہ بتا دی ۔ تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق جو بیان دیا وہ ان کو نہیں دینا چاہئیے تھا لیکن ان کو جو عہدے سے ہٹایا گیا وہ اس وجہ سے نہیں ہٹایا گیا۔

یہ بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ہندو برادری سے متعلق بیان دینے پر عہدے سے ہٹایا گیا ۔ ایسا صرف گمراہ کرنے کے لیے کہا گیا۔ اصل وجہ یہ ہے کہ ایک بہت ہی زیادہ مضبوط لابی فیاض الحسن چوہان کے خلاف تھی۔ عمران خان جب حکومت میں آئے تو لوگوں کا خیال تھا کہ گذ گورننس ہو گی۔

(جاری ہے)

تبدیلی آئے گی اور اچھے لوگ عہدوں پر تعینات کیے جائیں گے۔

پہلے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری بھی پیپلز پارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔ صمصام بخاری نے بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ حکومت سے پی ٹی آئی کا چہرہ ہی غائب ہونا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کے خلاف لابی تھی کی چونکہ ان کی گفتگو اچھی نہیں ہے لہٰذا انہیں ہٹایا جائے۔

لیکن جس ملک کا سیاسی کلچر یہ ہو کہ جو زیادہ بدتمیزی کرے اس کی لیڈر شپ اس کے لیے تالیاں بجوائے، جب لیڈر شپ ایسی گفتگو پسند کرے گی تو پھر نیچے موجود لوگ اپنی لیڈر شپ کے فرنٹ مین کی فہرست میں آنے کے لیے اسی طرح کی گفتگو کریں گے۔ میں ایک بات یقین دے کہہ رہا ہوں کہ صمصام بخاری کے بھائی کی زبردست گدی ہے۔ آج کل ویسے بھی گدی نشینوں کا دور ہے۔ صمصام بخاری کو آنا ہی تھا۔ یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ہندو برادری سے متعلق دئے گئے بیان کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا گیا اور ان کی جگہ صمصام بخاری کو عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات