جموں وکشمیراوورسیز کمیونٹی سعودی عرب نے او ائی سی اور عالمی برادری کے اقدام کا خیر مقدم کیا

خصوصا او ائی سی نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے کشمیرکے مسلے کا حل خطے میں ایک پائیدار آمن اور خطے میں رہنے والوں کے لیے ایک بہتر اقتصادی عمل ثابت ہوگا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 مارچ 2019 14:00

جموں وکشمیراوورسیز کمیونٹی سعودی عرب نے او ائی سی اور عالمی برادری ..
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مارچ 2109ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف) جموں وکشمیراوورسیز کمیونٹی سعودی عرب نے او ائی سی اور عالمی برادری کے اقدام کا خیر مقدم کیا خصوصا او ائی سی نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے کشمیرکے مسلے کا حل خطے میں ایک پائیدار آمن اور خطے میں رہنے والوں کے لیے ایک بہتر اقتصادی عمل ثابت ہوگا ان خیالات کااظہار جے کے سی او کے چیف آرگنائزرعبدالطیف عباسی، چیئرمین سردار اشفاق خان،سنیئر وائس چیئرمین خورشیداحمد متیال ،وائس چیئرمین سردار کامران اعظم ،انجینئر محمد عارف مغل،چوہدری معروف حسین،سردار ابرار خان،سردار محمداصف خان،سردار سجاد شاہین، خالد گجر،سیکرٹری جنرل سردار وقاص عنایت اللہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ زرین خان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ محمد ریاض،سیکرٹری نشرواشاعت ارشد محمود بٹ،ایم خوشحال شریف،چوہدری افتخار عالم،سیکرٹری مالیات راجہ شمروز خان،راجہ معروف اختر،طالب حسین،سیکرٹری رابط غلام مصطفی خان،عمران اکرم نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کیا جے کے سی او کے عہدیداروں کا مذید کہنا ہے کہ بھارت آئے روز کے جھوٹے پروپرائنگنڈے اور ایل او سی کی خلاف ورزی لمحہ فکریہ ہے عالمی برادری اور یو این او کو اس کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں عالمی مبصرین اور ہومین رائٹ کے نمائندوں کو مقوضہ کشمیر اور آازدکشمیر کے ایل او سی پر دورہ کی اجازت دی جائے تاکہ بھارت کا مکروہ اور نام نہاد جمہوریت کا دعوی کرنے والا چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اب جلد کشمیری مائیں اور بہنیں اور بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے وزیراعظم پاکستان اور افواج پاکستان کی کشمیریوں سے ہمدری پر ہم بے حدمشکور ہیں ہمارا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اوورسیز کمیونٹی کے تمام ممبران نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو بھی سراہا حکومت پاکستان کے موجودہ کردار سے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا ہے کشمیر کا مسلہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان فلیش پوائٹ بن چکا ہے عالمی برادری اس معاملے کو حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔