Live Updates

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے افسران کے بیرون ممالک دوروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے

تین سے زائد افسران کے بیرون ملک دورے کیلئے وزیراعظم سے اجازت درکارہو گی ،ایمبیسی کو پیشگی اطلاع بھی لازمی قرار

بدھ 6 مارچ 2019 14:46

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے افسران کے بیرون ممالک دوروں کیلئے نئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے افسران کے بیرون ممالک دوروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے ، تین سے زائد افسران کے بیرون ملک دورے کیلئے وزیراعظم سے اجازت درکار ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری اداروں کے افسران کے بیرون ممالک دوروں کیلئے جاری احکامات کے مطابق گریڈ19اور 20 یا اس سے اوپر کے افسران کو بیرون ملک جانے کے لئے وفاقی وزیر یا ان کی وزارت کے انچارج سے اجازت نامہ لینا ہوگا،انیس گریڈ کے افسران کو بیرون ملک دورے کیلئے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سے اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ تین سے زائد افسران کے بیرون ملک دورے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے اجازت درکار ہوگی۔

احکامات کے مطابق بیرون ملک جانے کے لئے ان افسران کو فارن افیئر ڈویژن اور فنانس ڈویژن سے بھی اجازت لینا ہوگی،بیسویں گریڈ کے ایسے بیرون ملک دورے جن میں حکومتی فنڈ شامل نہ ہوں اس کیلئے فارن افیئر ڈویژن سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔ کسی بھی ہنگامی دورے کی صورت میں صرف وزیراعظم کا اجازت نامہ موثر قرار ہوگا۔ کسی بھی بیرون ملک دورے کے لیے وزارت خارجہ اور ایمبیسی کو پیشگی اطلاع لازمی قرار دی گئی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات