کائیلی جینر سب سے کم عمر سیلف میڈارب پتی بن گئیں،فیس بک کے بانی سے کم عمر ترین ارب پتی بننے کا اعزاز چھین لیا،

کائیلی 2015 سے میک اپ کا سامان آن لائن فروخت کررہی ہیں

بدھ 6 مارچ 2019 19:36

کائیلی جینر سب سے کم عمر سیلف میڈارب پتی بن گئیں،فیس بک کے بانی سے کم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2019ء) کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئی ہیںکارڈیشیئن فیملی کی نوجوان ترین 21سالہ رکن کائیلی جینر نے سن 2015 میں میک اپ کا سامان فروخت کرنا شروع کیا اور انکے انسٹا گرام پر 10 کروڑ سے زائد فالورز ہیں۔انٹر نیشنل میڈیاکے مطابق کائیلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ کر سب سے کم عمری میں سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کیاہے ۔

کارڈیشیئن فیملی کی نوجوان ترین رکن کائیلی جینر نے سن 2015 میں میک اپ کا سامان فروخت کرنا شروع کیا اور اس کا نام کائیلی کاسمیٹکس رکھا۔روایتی کمپنیوں کے برعکس ان کی مصنوعات صرف آن لائن فروخت کی جاتی ہیں تاہم وہ اس قدر مقبول ہیں کہ فوری طور پر بک جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق کائیلی کی کمپنی نے گذشتہ سال 36 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔

کائیلی جینر نے بتایا انہوں نے کاروبار شروع کرتے ہوئے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا مگر اب یہ محسوس کرکے اچھا لگتا ہے کہ محنت رنگ لائی ہے۔کائیلی جینر سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی ماہرانہ انداز میں کرتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 11 کروڑ سے زیادہ فالور ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کی عمریں 18 سے 34 سال کے درمیان ہیں۔فوربز نے کائیلی کی کمپنی کے بارے میں بتایا کہ ان کے اوور ہیڈ اخراجات انتہائی کم ہیں۔

انھوں نے صرف 12 ملازم رکھے ہوئے ہیں جن میں سے صرف سات کل وقتی ہیں۔ دیگر تمام آپریشنز آؤٹ سورس کیے گئے ہیں۔ان کی زیادہ تر اشتہاری مہمات سوشل میڈیا کے ذریعے مفت چلائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ مارک زکربرگ 23 سال کی عمر میں ارب پتی بنے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں سوشل میڈیا سٹار نے یہ کامیابی 21 سال کی عمر میں حاصل کی ہے۔