دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمیزون کے سربراہ پہلے نمبر پر

بدھ 6 مارچ 2019 20:20

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمیزون کے سربراہ پہلے نمبر پر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2019ء) امریکی جریدے فوربس میگزین کی طرف سے جاری کردہ دنیا کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ای کامرس کمپنی ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس کے مقابلے میں ان کی دولت انیس بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ اب ایک سو اکتیس بلین ڈالر ہو گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہی کی ایک اور کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں، جو دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں سات بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ اب تقریبا ستانوے بلین ڈالر کے مالک ہیں۔ تیسرے نمبر پر اٹھاسی سالہ سرمایہ کار وارین بفیٹ ہیں، جن کی دولت کا اندازہ تقریبا تراسی بلین ڈالر لگایا جاتا ہے۔