جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مارچ 2019 19:27

جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2019ء) جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ،جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے راولپنڈی جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی خاص طور پہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے دفاعی تعاون کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ جنرل ابراہارڈ زورن نے پاکستان کی امن کے استحکام کیے لیے مثبت کوششوں کو سراہا اور اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی گراں قدر خدمات کی تعریف کی یاد رہے کے گزشتہ برس یکم جون کو اقوامِ متحدہ نے امن مشن میں سات پاکستانی فوجی جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں میڈل سے نوازا تھاجو پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیے تھے ، یہ میڈل عالمی پیس کیپرز ڈے کے موقع پر پاکستانی فوجیوں کی خدمات کے اعتراف میں دیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جنرل زورن نے علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی جس کے دوران جنرل قمر جاویدباجوہ نے جنرل زورن کو پلوامہ حملے کے بعد سے اب تک کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔ ۔ جرمن چیف آف سٹاف نے یادگارِشہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے بدھ کے روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاکستان کی فوجی قیادت سے خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں افواج کے درمیان دفاعی تعاون میں ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ڈی جی ائی ایس پی آر نے میڈیاکو بتایا کہ اس دورے میں باہمی تعاون کے حوالے سے دونوں سربراہوں نے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیااور امن کے قیام کے لیے جدوجہد کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی بہادری کو سراہا اور یادگارِشہدا پہ پھول چڑھا کر شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔