Live Updates

حکومت نے ملک سے کرپشن، بدعنوانی اور بدامنی کا قلع قمع کرنے کا جامع منصوبہ بندی شروع کررکھی ہے ،اشتیاق ارمڑ

عوامی امنگوں کے مطابق اداروں میں بہتر قانون سازی و اصلاحات کی اور انصاف ومیرٹ کی بالادستی کیلئے شفاف نظام کو متعارف کرایا،وزیرماحولیات کے پی کے

بدھ 6 مارچ 2019 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ،ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق اُرمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے کرپشن، بدعنوانی اور بدامنی کا قلع قمع کرکے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی شروع کررکھی ہے اور اسی جذبے کے تحت صحت، تعلیم، سیاحت سمیت بلدیات، آبنوشی و آپاشی بجلی و مواصلات تعمیرات کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں جس سے حقیقی معنوں میں نہ صرف عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا بلکہ ترقی کا ایک نیا باب بھی شروع ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق آزاد امیدوار این اے 44 خیبر ایجنسی حاجی شفیق آفریدی نے اپنے خاندان اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا وزیر ماحولیات اور جاوید آفریدی نے حاجی شفیق آفریدی اور نئے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق اداروں میں بہتر قانون سازی و اصلاحات کی اور انصاف ومیرٹ کی بالادستی کیلئے شفاف نظام کو متعارف کرایا جس سے عوام کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی نے دیگر پارٹیوں کے باوجود کم مدت میں بے پناہ ترقی و عوامی مقبولیت حاصل کی اور اب ایک مضبوط اور فعال ترین سیاسی پارٹی بن چکی ہے جس کی بدولت آج ملک بھرمیں پارٹی کے اقدام سے لوگ کافی خوش اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں ، حکومتی انقلابی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اورجو ق درجوق دیگر پارٹیوں اور جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر رہے ہیں جو انتہائی باعث افتخار عمل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات