پرویز مشرف غداری سنگین کیس سمیت (کل)ا ہم مقدمات کی سماعت ہوگی

بدھ 6 مارچ 2019 22:55

پرویز مشرف غداری سنگین کیس سمیت (کل)ا ہم مقدمات کی سماعت ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) سپریم کورٹ میں پرویز مشرف غداری سنگین کیس سمیت (کل)جمعرات کو ا ہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔

(جاری ہے)

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف غداری سنگین کیس کی سماعت ہوگی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا،لاہور ہائی کورٹ کی سابق جج ارم سجاد گٴْل سروس ریگولرائزیشن سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوگی،تاج محمد بمقابلہ یار محمد رند انتخابی عزرداری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوگی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا،عطاء اللہ چانڈیو بمقابلہ عاصم گلزار توہین عدالت معاملے کی سماعت ہوگی،سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی اہلیت متعلق کیس کی سماعت ہوگی،حامد خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق انتخابی عزرداری معاملے کی سماعت ہوگی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا،زیر زمین پانی کی فورخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا۔