مٹیاری میں سندھی کی زرعی اراضی کو کمرشل مقاصد میں استعمال کرنے کیخلاف پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال جاری

بدھ 6 مارچ 2019 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) مٹیاری کے علاقے اوڈیرو لعل اسٹیشن کے رہائشی غلام محمد منصور کی جانب سے سندھ کی زرعی اراضی کو کمرشل مقاصد میں استعمال کرنے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بدھ کے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی ، اس موقع پر انہوں نے بتا یاکہ سندھ میں زرعی زمین کو تیزی سے کمرشل مقاصد میں تبدیل کیا جارہا ہے اس میں بااثر افراد اور افسران کی ملی بھگت شامل ہے جبکہ ہزاروں ایکڑ اراضی جن پر غریب کسان سالہاسال سے آباد تھے اِن کی اراضی کو سابقہ دورمیں وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی کی ہدایت پر بااثر افراد کو فرضی نیلامی منعقدہ کرکے اونے پونے میں نیلام کردی گئی جس کے بعد بااثرافراد نے اس زمین پر آبادکاشتکار وں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ شرع کردیا ہے اور کاشتکاروں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے زمینوں پر قبضے کر لئے گئے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام غیرقانونی نیلامی اوربندربانٹ کا نوٹس لیکر اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔