ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میںمزید شواہد کیلئے برطانیہ سے رابطہ کر لیا

بدھ 6 مارچ 2019 23:30

ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میںمزید شواہد کیلئے برطانیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میںمزید شواہد کیلئے برطانیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔رابط ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے برطانیہ کو نیا خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید شواہد کے حصول کیلئے برطانوی حکومت کو یاد دہانی خط لکھا گیا ہے۔پہلے خط کا جواب نہ ملنے پر دوبارہ خط لکھا گیا ہے۔ خط میں تحریر ہے کہ پاکستان میں جاری ملزمان کے ٹرائل کے لیے مزید شواہد فراہم کئے جائیں۔ایف آئی اے نے مزید شواہد پیش کرنے کیلئے عدالت سے 22 مارچ تک وقت حاصل کر رکھا ہے۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں ستمبر 2010 میں قتل کردیا تھا