نوازشریف کی صحت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلنا بندکیا جائے ،رانا احمدسعید

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کوکچھ ہواتوکروڑوں عوام سڑکوں پرہوگی،چیئرمین یوسی 266تالاب سرائے

جمعرات 7 مارچ 2019 12:30

نوازشریف کی صحت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلنا بندکیا جائے ،رانا احمدسعید
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماء وچیئرمین یونین کونسل 266تالاب سرائے مانگا رانا احمدسعیدنے کہا ہے کہ تین دفعہ وزیراعظم رہنے والے اور پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے قومی لیڈرمیاں محمدنوازشریف کی صحت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلنا بندکیا جائے ،ورنہ کروڑوں عوام سڑکوں پر ہوگی،انہوں نے حکومت کوکڑی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قرض بھی لیے جا رہے ہیں اور عوام کو ریلیف بھی نہیں دیا جا رہا ،پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے۔

ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کے چیلنج کو سنجیدہ لے ، ضد، انا اور تکبر ایک طرف رکھ کر ’’میثاق معیشت‘‘کی طرف آئے۔

(جاری ہے)

بھارتی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اوچھے جنگی ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہا ، پاکستان بحریہ نے ایک بار پھر بھارتی جنگی آبدوز کو واپس کرکے ایک پیشہ ور فوج ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

پاکستان قطعی طور پر جنگ کا خواہشمند نہیں ہے، لیکن ہندوستان کی مسلسل جارحیت کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا اسی طرح جواب دے گا۔رانا احمدسعیدنے مزیدکہا کہ پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے،پاک فوج نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے، ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے پاک فوج نے بھارتی غنڈہ گردی کا بھرپور جواب دیا اور مکمل ثبوتوں کیساتھ بھارتی طیاروں کو مارگرایا پوری قوم پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔