شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی سکینڈل میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

جمعرات 7 مارچ 2019 13:47

شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی سکینڈل میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی سکینڈل میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شاہد خاقان عباسی نے نیب عدا لت میں پیش ہو نا تھا اس حوا لے سے شاہد خاقان عباسی نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بیرون ملک ہوں، جمعرات کو پیش نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ17مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں 70 سوالوں کے جواب طلب کر رکھے ہیں، سابق وزیراعظم 8 اور 28 فروری کو بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 19 فروری کو نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔