چینی کمپنی ہواوے نے امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

امریکی کانگریس نے اس پابندی کو جائز قرار دینے کے حوالے سے تاحال کوئی شواہد پیش نہیں کیے،ہواوے کا بیان

جمعرات 7 مارچ 2019 15:08

چینی کمپنی ہواوے نے امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) چینی کمپنی ہواوے نے امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی ہواوے نے ایک بیان میں کہاکہ اس مقدمے کا تعلق واشنگٹن انتظامیہ کی جانب سے امریکا کے سرکاری محکموں میں اس کمپنی کی خدمات اور اس کے بنائے ہوئے ساز و سامان کے استعمال پر پابندی سے ہے۔

(جاری ہے)

ہواوے نے مزید بتایا کہ امریکی کانگریس نے اس پابندی کو جائز قرار دینے کے حوالے سے تاحال کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس پابندی کا تعلق کسی مبینہ جاسوسی سے نہیں بلکہ ہواوے کو مسابقت کی دوڑ سے دور رکھنا ہے۔ امریکی حکومت اس چینی ٹیلی کام کمپنی پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :