فیس بک کی اپنی چیٹنگ ایپ کو بہتر بنانے کی خواہش ہے ، مارک زکربرگ

اس ایپ میں نجی معلومات کے تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے،فیس بک بانی

جمعرات 7 مارچ 2019 15:13

فیس بک کی اپنی چیٹنگ ایپ کو بہتر بنانے کی خواہش ہے ، مارک زکربرگ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) فیس بک نے اپنی چیٹنگ ایپلیکیشن کو مزید بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے بتایا کہ اس ایپ میں نجی معلومات کے تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

زکربرگ کے مطابق ان کا ادارہ پیغام رسانی کی اپنی اس سروس میں حفاطتی کوڈنگ بڑھا دینا چاہتا ہے۔ اس طرح خود فیس بک سمیت کسی کو بھی علم نہیں ہو سکے گا کہ صارفین ایک دوسرے کو کیا پیغامات بھیج رہے ہیں۔ فیس بک اپنے صارفین کے کوائف کے تحفظ میں ناکامی اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے الزامات کے باعث کافی دباؤ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :