میاں منظور وٹو کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کا دائرہ وسیع

نیب نے یوٹیلٹی کارپویشن سے منظور وٹو کے دور میں ہونیوالی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا‘ذرائع

جمعرات 7 مارچ 2019 15:54

میاں منظور وٹو کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کا دائرہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے یوٹیلٹی کارپویشن سے انکے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیئرمین نیب نے بورڈ اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھیجس پر نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ 2008ء میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نواز، میاں منظور ووٹو نے یوٹیلٹی اسٹورز پر 200سے زائد ایریا منیجرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ نیب کے مطابق میاں منظور ووٹو نے مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لیے دس یوٹیلٹی اسٹورزپر ایک ایریا منیجر لگایا ،اس سے پہلے ایک ایریا منجیر پندرہ یوٹیلٹی سٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے یوٹیلٹی کارپویشن سے انکے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ۔