مقبوضہ کشمیر،: یاسین ملک کی گرفتاری کیخلاف سرینگر مائسمہ میں ہڑتال

میر واعظ کی یاسین ملک پر کالا قانون ’پی ایس اے‘ لاگو کرنے کی مذمت

جمعرات 7 مارچ 2019 15:56

مقبوضہ کشمیر،: یاسین ملک کی گرفتاری کیخلاف سرینگر مائسمہ میں ہڑتال
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میںقابض انتظامیہ کی طرف سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے اور جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں انکی منتقلی کیخلاف سرینگر کے علاقے مائسمہ میںجمعرات کو مکمل ہڑتال رہی۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بندرہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو 22فروری کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ جمعرات کوکالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘‘ لاگو کر نے کے بعد انہیں سرینگر کے کوٹھی باغ تھانے سے کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کیا گیا۔دریں اثنا حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے محمد یاسین ملک پر کالا قانون ’پی ایس اے‘ لاگو کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ’ٹویٹ ‘ میں لکھا کہ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے حریت رہنمائوں اور کشمیریوں کو تنازعہ کشمیر کو اپنی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے مطالبے سے ہرگز روکا نہیں جاسکتا ۔