کراچی چیمبر میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقریب ہفتہ کو ہوگی

جمعرات 7 مارچ 2019 20:32

کراچی چیمبر میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقریب ہفتہ کو ہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ہفتہ کو ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی چیمبر کے مطابق عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقد کی جانے والی اس تقریب میںصوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا،رکن سندھ اسمبلی ربیعہ اظفر نظامی ،سابق سینیٹر نسرین جلیل،فرسٹ ویمن بینک کی صدر نوشابہ شہزاد اور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ حکیم سمیت دیگر ممتاز خواتین شریک ہوں گی۔اس تقریب میںملکی ترقی اور معاشرے میں خواتین کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔