بنوں،ٹاون شپ میںچوری کی انوکھی واردات کا ڈراپ سین

پولیس کی جانب سے تفتیش دلچسپ مراحل میں داخل، چور لوٹی گئی ز یورات اور پرائز بانڈ خود ہی واپس کرنے لگے مزید واپسی کیلئے بھی ایک ماہ کا انتظار کر نا ہو گا چورنے واپسی پیغام دے دیا لکھ دیا

جمعرات 7 مارچ 2019 21:07

بنوں،ٹاون شپ میںچوری کی انوکھی واردات کا ڈراپ سین
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2019ء) ٹاون شپ میںچوری کی انوکھی واردات کا ڈراپ سین ،پولیس کی جانب سے تفتیش دلچسپ مراحل میں داخل،چور لوٹی گئی ز یورات اور پرائز بانڈ خود ہی واپس کرنے لگے مزید واپسی کیلئے بھی ایک ماہ کا انتظار کر نا ہو گا چورنے واپسی پیغام دے دیا لکھ دیا گزشتہ دنوں بنوں ٹاون شپ میں چوری کی واردات ہوئی تھی اور چور ایک گھر سے 20 تولے سونے اور لاکھوں روپے کے پرائز بانڈ لے اُڑے تھے جس پر ڈی پی او یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ٹاون شپ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او ثمر عباس کے مطابق دوران تفتیش گزشتہ روز مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو نامعلوم کسان نے اُن کے پڑوسیوں کو شاپر دیئے کہ اُن کے حوالے کیا جائے جب ہم نے دیکھا تو وہ ہم سے چوری کیا گیا مال تھا جس میں زیورات پورے تھے اسی طرح دیگر سامان اسناد ، رجسٹریشن کاپی بھی واپس کئے گئے ہیں جبکہ تقریباً 15لاکھ روپے کے پرائز بانڈواپس کر دیئے ہیں اور دیگر پرائز بانڈ کی واپسی کیلئے شاپر پر اردو اور انگلش زبان میں میسج لکھا ہے کہ ایک ماہ میں باقی سامان بھی واپس کیا جائے گا ایس ایچ او نے بتایا کہ ہم نے واپسی سامان اپنے قبضہ میں لیا ہے اور تفتیش مزید تیز کر دی اس کیس میں اہم انکشافات سامنے آ رہے ہیں ہم نے کافی حد تک ملزمان تک رسائی حاصل کر لی ہے جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔