سرگودھا شہر شاہینوں کی بجائے گندگی کے شہر میں تبدیل ہونے لگا

جمعہ 8 مارچ 2019 14:51

سرگودھا شہر شاہینوں کی بجائے گندگی کے شہر میں تبدیل ہونے لگا
سر گودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) سرگودھا شہر شاہینوں کی بجائے گندگی کے شہر میں تبدیل ہونے لگا ہے ۔ شہر کے ہر بلاک‘ گلی‘ محلے‘ کالونی‘ بستی میں چلے جائیں گٹروں کا پانی کھڑا ہے جبکہ صفائی نام کی چیز گلی محلوں‘ بلاکوں اور بستیوں میں مہینہ مہینہ نہیں ہوتی بلدیہ سرگودھا کا عملہ صفائی چند بازاروں میںکام کرکے چلا جاتا ہے جبکہ گلی محلے گندگی سے اٹے پڑے ہیں سیوریج کے پانی کی وجہ سے ڈینگی لاروا اور پولیو وائرس کے خطرات سرگودھا کے شہریوں پر منڈلانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ شہر بھر کی سڑکوں پر ناقص صفائی کے انتظامات کی وجہ سے گردو و غبار کے باعث لوگ سانس اور دمے کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :