ایران سے تیل کی درآمد روکنے کے لیے آٹھ ممالک سے بات چیت جاری ہے،امریکا

بھارت پابندیوں سے استثنا میں کسی بھی توسیع کی صورت میں وہ ایرانی تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھناچاہتاہے،ذرائع

جمعہ 8 مارچ 2019 15:14

ایران سے تیل کی درآمد روکنے کے لیے آٹھ ممالک سے بات چیت جاری ہے،امریکا
ؔواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ نومبر 2018 میں واشنگٹن کی جانب سے استثنا حاصل کرنے والے آٹھ ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے تا کہ یہ ممالک ایران سے تیل کی خرید کو مکمل طور پر روک دیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ بھارت یہ چاہتا ہے کہ پابندیوں سے استثنا میں کسی بھی توسیع کی صورت میں وہ یومیہ 3 لاکھ بیرل کے قریب ایرانی تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے۔

اگرچہ امریکا نے ایران کے سب سے بڑے خریداروں چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ترکی، اٹلی اور یونان کو یہ استثنا فراہم کیا تھا کہ وہ تہران سے محدود مقدار میں تیل کی درآمد جاری رکھ سکتے ہیں تاہم واشنگٹن کی جانب سے ان ممالک کی حکومتوں پر دبا ڈالا جا رہا ہے کہ وہ آخرکار ایرانی تیل کی درآمدات مکمل طور سے روک دیں۔واضح رہے کہ مذکورہ ممالک کو حاصل موجودہ استثنا چار مئی کو اختتام پذیر ہو جائے گا۔