پیراگون کیس ،ایگزیکٹو بلڈرز کے اکاونٹ کھولنے کی درخواست پر نیب سے 12مارچ کو جواب طلب

جمعہ 8 مارچ 2019 15:23

پیراگون کیس ،ایگزیکٹو بلڈرز کے اکاونٹ کھولنے کی درخواست پر نیب سے 12مارچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سعد رفیق اور سلمان رفیق کے اکائونٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنے والے ایگزیکٹو بلڈرز کے اکاونٹ کھولنے کی درخواست پر مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے دوبارہ جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے ایگزیکٹو بلڈرز پر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے منتقل کا الزام ہے۔ایگزیکٹو بلڈرز کے منیجر آپریشن عثمان نے بشارت اسحاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں ہمارے بھی اکائونٹ منجمد کر دئیے، جس سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں لہٰذا بنک اکائونٹ کھولے جائیں۔