خواتین کی تعلیم اور دولت میں ان کا حصہ بنیادی حق ہے،

پارلیمان اور ریاست کو ان حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا،مریم اور نگزیب

جمعہ 8 مارچ 2019 16:21

خواتین کی تعلیم اور دولت میں ان کا حصہ بنیادی حق ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم اور دولت میں ان کا حصہ بنیادی حق ہے،پارلیمان اور ریاست کو ان حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا،خواتین اور بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے معاشروں کو مہذب اور خوشحال بنایاجاسکتا ہے۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عالمی یوم خواتین پر پیغام میں کہاکہ اسلام نے خواتین کو مثالی حقوق دے کر ان کی اہمیت کا انسانیت کو درس دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کا دن خواتین کے حقوق وتحفظ کی اہمیت کو اجاگرکرنے کا دن ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہر شعبہ زندگی میں خواتین نے اپنے کردار سے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خواتین ماں، بہن، بیٹی، بیوی اور بیٹی کے طورپر قابل فخر کردار ادا کررہی ہیں،عورت تہذیب وتمدن کی معمار اور اہم فریق ہے۔انہوںنے کہاکہ خواتین کی تعلیم اور دولت میں ان کا حصہ بنیادی حق ہے،پارلیمان اور ریاست کو ان حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ خواتین اور بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے معاشروں کو مہذب اور خوشحال بنایاجاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین ارکان پارلیمان نے فیصلہ سازی اور حکومتی نظام میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف اور شہبازشریف نے خواتین کے حقوق کے لئے مثالی کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ آج محترمہ فاطمہ جناح، محترمہ بے نظیر بھٹو، بیگم کلثوم نواز سمیت پاکستان اورجمہوریت کے لئے کردار ادا کرنے والی تمام خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی دفاع سمیت ہر محاذ پر خواتین کا شاندار کردار قابل فخر وتحسین ہے۔