82 ارب روپے کی میگا کرپشن ،کیس ، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی

جمعہ 8 مارچ 2019 17:39

82 ارب روپے کی میگا کرپشن ،کیس ، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) احتساب عدالت میں 82 ارب روپے کی میگا کرپشن کے معاملے پر سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، سابق چیئرمین اوگرا عدالت میں پیش ہوئے۔وکلائے صفائی نے اوگرا سے کیس کے متعلق کچھ دستاویزات طلب کررکھی تھیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ دستاویزات پیش نہ کئے جانے پر کیس کی سماعت بغیر کاررائی کے ملتوی کردی گئی۔آئندہ سماعت پر احسان الحق اور طیبہ احسن کو بطور گواہ طلب کرلیا گیا۔طیبہ احسن اور احسان الحق دونوں اوگرا کے سینئر افسران ہیں ۔کیس میں نامزد تمام ملزمان ضمانت پر ہیں ۔سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف 2013 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔2011 میں سپریم کورٹ نے توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا تقرری کو کالعدم قرار دیا تھا۔