Live Updates

وفاقی حکومت تھر کے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے،بیرسٹر مرتضی وہاب

صحافیوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، مشیر اطلاعات کی سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 8 مارچ 2019 18:02

وفاقی حکومت تھر کے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے،بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول سکیورٹی اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی اور تشدد کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ صحافیوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ۔عمران خان اور پی ٹی آئی یہ بھول چکی ہے کہ میڈیا پاکستان کا چوتھا ستون ہے صحافیوں کو پی پی کا ایجنٹ کہنا اور دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کا کام سچ دکھانا ہوتا ہے اورپی ٹی آئی سے سچ برداشت نہیں ہوتا۔

مشیر اطلاعات نے وزیر اعظم کے دورئہ تھر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے پر پورے شہر چھاچھرو کو بند کرنا کہاں کا انصاف ہے پروٹوکول کی مخالفت کرنے والوں نے وزیر اعظم کی آمد پر پورے شہر کی آمد ورفت بند کروادی۔

(جاری ہے)

جلسے کے دوران کسی بھی شخص کی آمد و رفت کو روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اگر کوئی شخص اپنے گھر جانا چاہ رہا ہے تو اسے جانے سے روکنا کہاں کا انصاف ہے ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ روزگا ر فراہم کرنے والوں نے آج تھر میں عوام سے روزگار بھی چھین لیا ہے ۔زیراعظم کو تھر کے لوگوں کا احساس سات ماہ بعد ہوا ہے جب تھر میں قحط نافذ/کا اعلا ن کیا گیا اس وقت وزیراعظم کو خیال کیوں نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے اعلان 5ماہ پہلے کیا تھا تھری منتظر ہیں کہ ان سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں پی ٹی آئی والے وعدے کرتے ہیں عمل نہیں کرتے۔

وزیراعظم تھر ایک سیاسی رہنما ء کے لئے آئے ہیں ۔وزیرخارجہ نے تھر سے انتخاب لڑا تھا لیکن وہ یہاں کی گندم تو کابل لے گئے اورتھر کو کجھ نہ دیا گیا صرف عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے سہانے خواب دکھائے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ وزیر خانہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھی بتانے کے لئے تیار نہیں ایف بی آر تقریبا ڈھائی سوارب کے واجبات وصول نہیں کرپایا لیکن الزامات کے لئے حکمرانوں کے پاس وقت ہے مگر مسائل حل کرنے کے لئے وقت نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو 116 ارب دیئے جائیں تاکہ ہم اپنے پروگرام پر عمل کرسکیں وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے بھی کچھ نہیں کیا گرین لائن آج بھی نامکمل ہے وزیراعظم کے بارے میں تھر میں پوسٹرلگے ہوئے ہیں وزیرخارجہ بھی نظرنہیں آئے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوہ اورفلاح انسانیت کے 52ادارے تحویل میں لئے گئے ہیں ۔جیش محمد کے 4ادارے تحویل میں لئے ہیںجن کا انتظام سندھ حکومت کے پاس ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات