وزیراعظم عمران خان کی کامیابی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی،ایس ایم منیر.
اب جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں لیکن بھارتی وزیر اعظم مودی کا دماغ خراب ہوچکا ہے، اسے الیکشن میں ناکامی ہوگی اشرف میّاور فرحان الرحمان کی جانب سے سالگرہ کی تقریب سے خطاب،داروخان،گلزارفیروز،زبیرطفیل اور دیگر مہمانوں کی شرکت
جمعہ 8 مارچ 2019 18:02
(جاری ہے)
اس موقع پر موسیقی کا پروگرام بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان،سابق صدر زبیرطفیل،خالدتواب،ملک خدا بخش،گلزارفیروز،بینک اسلامی کے صدرسید عامر علی، سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر،سینئرپولیس افسر علی رضا،ایس ایم نصیر،ندیم خان،سلطان شمسی،عبدالسمیع خان،نوراحمدخان،اکرام راجپوت،اختیار بیگ،جاوید اقبال،حنیف گوہر،فراز الرحمان، جوہرعلی قندھاری،ایس ایم یحییٰ ،فیصل ندیم،زبیرچھایا،شہزاد مبین،توقیر بیگ، مسعوداحمد،کموڈوراکبرنقوی،بلال ملا،شکیل ڈھینگڑا،محمدشاہد ،راشدہاشمی سمیت تاجروصنعتکار اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں،بھارتی وزیر اعظم مودی کا دماغ خراب ہوچکا ہے، بھارت سمیت دنیا بھر میں لوگ اسے ہی برا کہہ رہے ہیں جس سے بھارت کو سبکی کاسامنا ہے، اس لئے بھارتی عوام آئندہ الیکشن میں مودی سے جان چھڑا لیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں نوجوانوں کے آگے آکر کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے،اشرف میّابھی ایک ایسے نوجوان ہیں جو فیڈریشن میں بزنس کمیونٹی کیلئے مستقبل قریب میںسرمایہ ثابت ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ یو بی جی ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ بن گیا ہے جہاں سے تربیت حاصل کرکے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں یو بی جی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والا ہرعہدیدار اس ادارے کی تعمیروترقی اورملکی معاشی استحکام کیلئے اپنی صلاحیتیوں کا استعمال کررہا ہے ،ہمارے گروپ کی کامیابیوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ہم نے کوئی بھی فیصلے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں کئے بلکہ اجتماعی فیصلوں کو ترجیح دی۔فرحان الرحمان نے کہا کہ ایس ایم منیر ہمارا سرمایہ ہیں اور وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے پیش پیش رہتے ہیں۔ میزبان اشرف میّا نے کہا کہ ایس ایم منیر ایک ایسی یونیورسٹی ہیں جو ٹیلنٹ کا خزانہ ملک کو دے رہے ہیں،پاکستان کی تاجر اور صنعتکار برادری ایس ایم منیر کی قیادت میں متحدہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بہادر ہیں اور اپنے ملک کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں،ہم بھارتی جہاز گرانے پر پاک فضائیہ کے جوان حسن صدیقی کو سلام پیش کرتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.