Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی کامیابی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی،ایس ایم منیر

اب جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں لیکن بھارتی وزیر اعظم مودی کا دماغ خراب ہوچکا ہے، اسے الیکشن میں ناکامی ہوگی اشرف میّاور فرحان الرحمان کی جانب سے سالگرہ کی تقریب سے خطاب،داروخان،گلزارفیروز،زبیرطفیل اور دیگر مہمانوں کی شرکت

جمعہ 8 مارچ 2019 18:07

وزیراعظم عمران خان کی کامیابی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی،ایس ایم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ماضی کے مقابلے میں گزشتہ 4 سال کے دوران وفاقی سطح پر ہونے والے تمام ہی اجلاسوں میں فیڈریشن کے نمائندے بلائے گئے اور ان کی بات سنی گئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت موجودہ حکومت کے اہم ترین وزراء ایف پی سی سی آئی کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان بطور حکمران بھرپور کامیاب ہوں تاکہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ملک بن سکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ شب معروف نوجوان بزنس مین ،لیڈیزشوزبرانڈہیلز کمپنی کیچیف ایگزیکٹو اشرف میّاور فرحان الرحمان کی جانب سے اپنی سالگرہ کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موسیقی کا پروگرام بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان،سابق صدر زبیرطفیل،خالدتواب،ملک خدا بخش،گلزارفیروز،بینک اسلامی کے صدرسید عامر علی، سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر،سینئرپولیس افسر علی رضا،ایس ایم نصیر،ندیم خان،سلطان شمسی،عبدالسمیع خان،نوراحمدخان،اکرام راجپوت،اختیار بیگ،جاوید اقبال،حنیف گوہر،فراز الرحمان، جوہرعلی قندھاری،ایس ایم یحییٰ ،فیصل ندیم،زبیرچھایا،شہزاد مبین،توقیر بیگ، مسعوداحمد،کموڈوراکبرنقوی،بلال ملا،شکیل ڈھینگڑا،محمدشاہد ،راشدہاشمی سمیت تاجروصنعتکار اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں،بھارتی وزیر اعظم مودی کا دماغ خراب ہوچکا ہے، بھارت سمیت دنیا بھر میں لوگ اسے ہی برا کہہ رہے ہیں جس سے بھارت کو سبکی کاسامنا ہے، اس لئے بھارتی عوام آئندہ الیکشن میں مودی سے جان چھڑا لیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں نوجوانوں کے آگے آکر کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے،اشرف میّابھی ایک ایسے نوجوان ہیں جو فیڈریشن میں بزنس کمیونٹی کیلئے مستقبل قریب میںسرمایہ ثابت ہونگے۔

انکا کہنا تھا کہ یو بی جی ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ بن گیا ہے جہاں سے تربیت حاصل کرکے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں یو بی جی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والا ہرعہدیدار اس ادارے کی تعمیروترقی اورملکی معاشی استحکام کیلئے اپنی صلاحیتیوں کا استعمال کررہا ہے ،ہمارے گروپ کی کامیابیوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ہم نے کوئی بھی فیصلے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں کئے بلکہ اجتماعی فیصلوں کو ترجیح دی۔

فرحان الرحمان نے کہا کہ ایس ایم منیر ہمارا سرمایہ ہیں اور وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے پیش پیش رہتے ہیں۔ میزبان اشرف میّا نے کہا کہ ایس ایم منیر ایک ایسی یونیورسٹی ہیں جو ٹیلنٹ کا خزانہ ملک کو دے رہے ہیں،پاکستان کی تاجر اور صنعتکار برادری ایس ایم منیر کی قیادت میں متحدہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بہادر ہیں اور اپنے ملک کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں،ہم بھارتی جہاز گرانے پر پاک فضائیہ کے جوان حسن صدیقی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات