خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا ، رپورٹ

جمعہ 8 مارچ 2019 18:24

خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) معروف سرچ انجن گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا ہے جن میں اردو، عربی، ہندی اور فارسی بھی شامل ہے۔ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو اس میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے 14 عبارتیں بھی مختلف زبانوں میں تحریر کی گئیں جن کا انگریزی ترجمہ دائیں جانب موجود ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کیلئے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر برس 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کی بنیاد نیویارک میں امریکی سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے 28 فروری 1909 میں رکھی گئی تھی۔ بعدازاں 1910 میں سوشلسٹ ویمن کانفرنس میں یوم خواتین کو ہر سال منانے کا اعلان کیا گیا تاکہ معاشرے میں خواتین کی خدمات کو سراہا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :