درخت ہمیں پھل اور سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ما حولیاتی آلو دگی کم کرنے میں معاون ثا بت ہوتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 مارچ 2019 18:38

جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ضلع جہلم میں بہاریہ شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے ، درخت ہمیں پھل اور سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ما حولیاتی آلو دگی کم کرنے میں معاون ثا بت ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ پینن وال ہائی سکول نمبر 2 کے گراؤنڈ میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات جہلم کی جانب سے پینن وال کے سرکاری سکول میں پلانٹ فار پاکستان مہم تحت شجکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ سمیت ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک ساجد قدوس، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول پننوال راجہ اقرار، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، آر ایف او پنڈ دادنخان ظفر اقبال، طلبہ اور اساتذہ کرام نے سکول میں پودے لگانے کی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور کا کہنا تھا کہ بچے اپنے گھروں میں بھی اس مہم کو جاری رکھیں اور اساتذہ کو بچوں کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی دن برائے جنگلات21 مارچ کو میگا ایونٹ کے تحت 36300 نیے پودے بجولا جنگل میں لگائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر ضلعی انتظامیہ جہلم تمام تحصیلوں میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہزاروں نئے پودے لگا رہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مفت کتابیں بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :