بلاول بھٹو زر داری کی رحمن ملک سے ملاقات ،ہمشیرہ کے وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 8 مارچ 2019 19:17

بلاول بھٹو زر داری کی رحمن ملک سے ملاقات ،ہمشیرہ کے وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کے گھر پہنچ کر ان سے ہمشیرہ کے وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر رحمان ملک سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رحمان ملک نے ملک کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سینیٹر رحمان ملک نے گھر آمد پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا