Live Updates

عمران خان پوری تقریر میں چھاچھرو کو چھچھرو کہتے رہے، شیری رحمن

وزیراعظم کو کوئی بتائے تھرپارکر نہیں خیبر پختونخواہ کا کوہستان سب سے پسماندہ علاقہ ہے، بیان

جمعہ 8 مارچ 2019 19:40

عمران خان پوری تقریر میں چھاچھرو کو چھچھرو کہتے رہے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پوری تقریر میں چھاچھرو کو چھچھرو کہتے رہے۔نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پوری تقریر میں چھاچھرو کو چھچھرو کہتے رہے۔شیری رحمان نے کہاکہ کوئی وزیراعظم کو بتائے وہ چھچھرو نہی چھاچھرو میں ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم کو جس جگہ کا نام صحیح معلوم نہ ہو اس جگہ کی عوام اور مسائل کا کیا پتا۔شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان کے اعداد وشمار خیالی ہیں حقیقی نہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم کو کوئی بتائے کہ تھرپارکر نہیں خیبر پختونخواہ کا کوہستان سب سے پسماندہ علاقہ ہے۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں عمران خان چھ سال سے حکومت کر رہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ کوہستان کے 95 فیصد لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو بھٹو فوبیا ہوگیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ماں کا نام ساتھ لگانے پر تنقید عمران خان کی تنگ ذہنیت کی عکاس ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ آج پتہ لگ گیا کہ عمران خان اور اسد عمر کی ایک کیٹگری ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ انگریزی میں تقریر تو شاہ محمود نے بھی کی مگر عمران خان نے اس پر کچھ نہیں کہا۔ شیری رحمان نے کہا کہ یہ کیسا وزیراعظم ہے جو ایشوز کے بجائے نام اور زبان کی بات کرتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات