Live Updates

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی

جمعہ 8 مارچ 2019 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اسکے نتیجے میں زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی اسمبلی میں حضرت بی بی خدیجہ رض اور خاتوں جنت بی بی فاطمہ زہرہ رضہ اور تمام ماو ں بیٹیوں کے لیئے بھی دعا کرائی گئی اور دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے انکے نقش قدم پر چلنے کی دعا کی گئی۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر عافیہ صدیقی کی رہائی، شہید محترمہ بینظیر ، نصرت بھٹو، جینا بائی الانا، کلثوم بلوچ کے لیئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں نامور نعت خواں امجد صابری کو بھی دعا میں یاد کیا۔ خواتین کے عالمی دن پر محترمہ فاطمہ جناح ، رعنا لیاقت علی کے لئے دعا اور روتھ فا کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

دعا کے دوران بعض ارکان کی جانب سے سیاسی بیان بازی بھی ہوتی رہی، پیپلزپارٹی کی خاتون رکن شازیہ عمر نے ارکان اسمبلی کی شرپسندوں سے تحفظ جبکہ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے ملک کو کرپشن کے زریعے لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کے احتساب کی دعا کروائی۔

جی ڈی اے کی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کہا کہ اسپیکر کے منصب پر خاتون کا ہونا ہم سب خواتین کے لئے فخر کا باعث ہے گزشتہ اسمبلی میں شہلا رضا کا اس منصب پر فائز ہونا بھی ہم سب کے لئے باعث فخر تھا اس کے باوجود کہ ہماری ان سے اکثر لڑائی رہتی تھی لیکن سیاست سے بالا تر ہوکر ہم خواتین کی جدوجہد کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ اجلاس میں عاصمہ جہانگیر اور شوکت خانم ، شہید پائلٹ مریم مختار کے ایصال ثواب کے لیئے دعا کی گئی سابق رکن اسمبلی سلیم ہنگورو کی علالت پر انکی صحتیابی کے لیئے بھی دعا کی گئی۔ خواتین کے خلاف جاہلانہ رسومات و قتل کے واقعات اور قرآن سے شادی کے خاتمے کے لیئے بھی دعا کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات